شریف خاندان عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے. شفیق اشرفی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ کوتباہ کرنا چاہتا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے ابھی تو ان کے خلاف فیصلہ بھی نہیں آیا تو یہ ایسے بیانات دیتے ہیں،اپنے ایک بیان میں حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) احتساب سے خوف زدہ ہے اور جے آئی ٹی سمیت اعلی عدلیہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہے۔ پہلے نہال ہاشمی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف زہر اگلا گیا اور اب بھی جوڈیشل اکیڈمی سمیت کہیں بھی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر الزام تلاشی اور مخالفت کا کوئی موقع نہیں جانے دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ یہ احتساب کا قتل چاہتے ہیں لیکن ہم جے آئی ٹی اور عدالت عظمیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا ہم ان کی ساری سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز خاندان پانامہ کیس سے بچنے کے لئے کھیل کھیل رہا ہے وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں جاری تفتیش سے خطرات لاحق ہیں جس کہ لئے اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اداروں پر دھاوا بولنا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔ جنہوں نے سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے سے گریز نہیں کیا ان سے کسی قسم کی بھی امید کی جا سکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں