شریف الدین پیرزادہ کی وفات سے علم و حکمت کا عظیم باب بند ہو گیا. آصف ہاشمی

دبئی سے اپنے تعزیتی پیغام میں پیپلزپارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کا کہنا تھا کہ شریف الدین پیرزادہ انتہائی زیرک قانون دان اور علم و حکمت کا ایک سنگ میل تھے.
قانون اور آئین کے حوالے سے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.
ان کا کہنا تھا کہ شریف الدین پیرزادہ سیاست اور قانونی معملات کے حوالے سے اپنا کو ئی ثانی نہیں رکھتے تھے.
اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
آصف ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ شریف الدین پیرزادہ کی وفات سے علم و حکمت کا ایک عظیم باب بند ہو گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں