شرجیل خان کے وکیل نے ٹربیونل پر اعتماد کا اظہار کر دیا

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے ٹربیونل کی کاروائی کو میرٹ پر قرار دے دیا ,,,,کہتے ہیں کہ امید ہے کہ شرجیل خان اس کیس سے کلئیر ہو جائیں گے.
پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہو ئے.
شیغان اعجاز نے ٹربیونل کی موجودگی میں اب تک ہونے والی کاروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا.
ٹربیونل نے شرجیل خان کی درخواست پران کے وکیل کو اب تک ہونے والی کاروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنے کی اجازت دی تھی.
تقریبا پانچ گھنٹے تک ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیغان اعجاز نے ٹربیونل کی کاروائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کے خلاف کسی قسم کے شواہد نہیں ہیں اس لئے یقین ہے کہ وہ کلئیر ہوجائیں گے
شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر ٹربیونل نے کسی ماہر کو طلب نہ کیا تو آئندہ آٹھ سے دس روز میں کیس کا فیصلہ ہوجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں