شاہ سلمان نےمحمد نائف کو برطرف کرکے محمد بن سلمان کو ولی عہد نامزد کر دیا

نیوز ویوز(ریاض): شاہ سلمان کی تقرری کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر انہوں نے سعودی مستقبل کو لے کر اہم فیصلے کرنے شروع کر دئے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوبرطرف کرکے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کیا ہے۔

”العربیہ“ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔

شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رہے گا اور وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔

سعودی عرب کی جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ۔

شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں