شام میں‌ داعش کے ٹھکانوں پر ایریانی میزائل حملے

نیوز ویوز(دمشق):ایران نے شام میں‌ داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے ہیں ان حملوں میں بڑی تعداد میں‌ جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے،،، ایران کے انقلابی گارڈز کا کہنا ہے شام صوبہ دیراز زور میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے گئے ہیں ،،، اسی گروپ نے 7 جون کو ایرانی پارلیمنٹ اور بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کے مزار پر خودکش حملوں کی زمہ داری قبول کی تھی ،،، ان حملوں میں‌17 افراد ہلاک ہوئے تھے،،، ایران نے 30 سال میں پہلی بار اپنے ملک سے کسی کی سرزمین پر میزائل فائر کیے ہیں ،،، جس علاقے پر میزائل فائر کیے گئے ہیں وہ تیل سے مالا مال اور یہ شام ترکی کی سرحد پر واقعہ ہے ،، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے تہران حملوں کا کرارا جواب دینے کا اعلان بھی کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں