شامُ:کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاکتوں میں اضافہ

شام کے صوبے ادلیب کے شہرخان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے ہلاکتوں مین روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے مرنے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہےبین عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شامی حکومت کو حملوں کا زمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔لیکن شامی حکومت کی جانب سے تمام طر الزامات کی تردید کی گی ہے۔

دوسری جانب روس کی طرف سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ویٹو کی دھمکی کے بعد شام کے خلاف قرارداد پر رائے دہی ملتوی کر دی گی ہے۔

امریکہ نے نے شام کی حمایت پر روس کیخلاف شدید رد عمل کااظہار کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کے متعلق اپنے فیصلے پر نظر سانی کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر  نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ عا لمی برادری شام کے مسئلے پر اپنا اجتماعی کردار نبھانے میں ناکام ہو گی ہے تو امریکہ تنہا مسئلے کے حل میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں