سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے ملزمان کو فرار کرانا بھی دہشت گردی قرار دے دیا

نیوز ویوز(کراچی): سی ٹیڈی نے اپنے طور پر ہی ایک نئی قانونی متعارف کروا دی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے فرار2 خطرناک ملزمان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ مگر ساتھ ہی ساتھ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےملزمان کوفرار کرانا بھی دہشت گردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے ذمے دار افسران اوراہلکاروں کے خلاف کمزور مقدمہ بنایا ہے جبکہ تفتیشی پولیس افسر نے بھی ملزمان سے تفتیش میں مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش میں پولیس کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کو ریمانڈ کے بجائے جیل بھجوادیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ملزمان کو آج گرفتار کرکے اے ٹی سی سے ریمانڈ پر لیا جائے گا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں