سی ایس ایس امتحانات 2018 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

امتحان گریڈ 17کی آسامیوں کی تقرری کے لئے ہوگا

لاہور(محمد اسد سلیم )؛وفاقی پبلک سروس کمیشن 15 فروری 2018 سے سی سی ایس 2018 کا امتحان منقعد کرے گا ۔امتحان وفاقی حکومت کے ماتحت مختلف گروپس / سروسز میں B-S 17 (گریڈ 17)کی آسامیوں کی تقرری کے لئے ہوگا ۔ وفاقی پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق امیدواروں کو ان کی تعلیم ،عمر ڈومیسائل وغیرہ کی بنیاد پر جانچنے کی آخری تاریخ 31-12-2017 ہوگی۔ سیکینٖڈ ڈویژن پیچلر ڈگری کے حامل مرد وخواتین بشمول معزور افراد جن کی عمر 21-30 ہے وہ امتحان میں شرکت کے اہل ہوگے ۔سی ایس ایس 2018 قوانین کے رُول نمبر 3 کے زمرہ میں آنے
والے امیدواروں کے لئے کاغزی تحریری ثبوت مہیا کرنے پر عمر میں دو سال کی رعائت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں