سی ایس ایس امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان، صرف 2 فیصد امیدوار کامیاب

9 ہزار 643 اُمیدواروں میں سے صرف 202 اُمیدوار کامیاب قرار پائے
لاہور (ویب ڈیسک):فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سی ایس ایس امتحان میں 9 ہزار 643 اُمیدواروں میں سے صرف 202 اُمیدوار کامیاب قرار پائے ۔ سی ایس ایس امتحان میں 114 مرد جبکہ 85 خواتین اُمیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب ہونے والے 202 اُمیدواروں میں سے 199 اُمیدواروں کو تعیناتیوں کے لیے اہل قرار دے دیا جبکہ 85 کامیاب خواتین میں سے 84 خواتین کی تعیناتیوں کے لیے سفارشات کی گئی ہیں۔ کمیشن نے سی ایس ایس پاس کرنے والے تین لڑکوں جبکہ ایک لڑکی کو تعیناتی کے لیے مسترد کر دیا ہے۔

حسین احمد رول نمبر 10508 وائیوا امتحان کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ جبکہ فہد محمود رول نمبر 9833 اور سیدہ ماریہ علی رول نمبر 13831 سائیکولوجیکل ایسسمنٹ اور وائیوا امتحان میں غیر حاضر رہے ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحان 2017ء کے نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں