سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالجبار کا اسکول پرائمری جماعت کی چھے پوزیشنوں میں سے پانچ لےاڑا

لاہور(محمد اسد سلیم )؛ پنجاب ایگزمنیشن کمیشن کا پرائمری اور مڈل  کےامتحانات کا اعلان ۔ پانچویں جماعت کی پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالجبار کے ذاتی  سکول کے نام ۔  پانچویں جماعت کے نتائج میں پہلی پوزیشن مجموعی طور پر دو طلبہ جبکہ تیسری پوزیشن تین طلبہ نے  حاصل کی۔   پرائمری امتحانات میں خوشاب کی ندا کنول اور مالائکہ ظفر نے پہلی انیلہ مختاراور علینہ عابد نے دوسری اور محمد کاشف اور محمد عبداللہ نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔   یوں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالجبار کا تھل پبلک اسکول پرائمری جماعت کی چھے پوزیشنوں میں سے پانچ لے اڑا۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالجبار  سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ   “علاقے میں سرکاری اسکول نہیں بن سکتا ،،، اپنے پیسوں سے اسکول چلانا خلاف قانون نہیں! ”   سکول اپنے باپ دادا کی جائداد بیچ کر بنایا ۔ وزیر تعلیم رانا مشہود سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو مائک  سیکرٹری اسکول  کو تھما کر چلتے بنے ۔ نتائج پر بہت سے سکول مالکان نے تشویش کا اظہار کیا  اور حکومت سے نتائج کی تحقیقات کی اپیل کردی ۔

Comments

0 comments

  Categories:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں