سکھر،بدین اور جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن جاری

سکھر، بدین، جیکب آباداور لاڑکھانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری .

سکھرمیں 4 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں یونین کمیٹی 25سعید آباد اور یوسی 9 نواں گوٹھ میں چیئرمین کی نشست شامل ہے۔ یوسی 6وارڈ نمبر1 اور یوسی 7 وارڈ 2 کے جنرل ممبرزکےلئے بھی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیرپور میں 9 نشستوں پرپولنگ جاریی ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کی ایک یونین کونسل کے ضلع کونسل ممبر کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

میرپورخاص کےوارڈ نمبر10 پرکونسلرکے انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے دو وارڈز میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

جیکب آباداورشکارپورمیں ایک ایک نشست پر انتخاب ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں