hanif abbasi case

سپیکر صاحب غلطی کا اعتراف کرنے سے بات نہیں بنے گی

نیوزویوز(اسلا م آباد)سپیکر صاحب غلطی کا اعتراف کرنے سے بات نہیں بنے گی ،اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے جو قوم کے سامنے آنی چاہیے ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہونے والی یہ سازش اگر بے نقاب نہیں ہوتی تو پھر حکو مت کو کسی سے گلہ شکوہ کرنے کی ضرورت نہیں ،پھر ذات کو چھین لیا جائے یا حکومت کو چھین لیا جائے ،اس پر بھی تحقیقات کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت میرے ایمان کا حصہ ہے اس قانون کے حوالے سے ٹائپنگ غلطی قوم کے سامنے آنی چاہیے ۔اس موقع پر حنیف عباسی نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس وقت پوری دنیا میں ناموس رسالت پر حرف آیا تھا ، اس وقت ہم نے ڈنمارک کے خلاف مری روڈ پر احتجاج کیا تو شیخ رشید نے پولیس کے ساتھ کھڑے ہو کر ہمیں ڈنڈے کھلائے اور ہمیں جیل بھیجا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں