سپریم کورٹ نےحسین نواز کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد : تصویر لیک معاملہ پر حسین نواز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو ویڈیو اور,آڈیوں ریکارڈنگ کی اجازت دے دی .
سپریم کورٹ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سر براہی میں ہوئی .
فیصلے میں کہا گیا ہے یہ آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کی جا سکے گی.بلکہ جے آئی ٹی اپنے ٹرانسکرپٹ کی درستگی کے لیے اسے استعمال کر سکتی ہیں.
واضح رہے کہ جے آئی ٹی سے حسین نوازکی تصویر لیک ہونے کے بعد حسین نواز نے درخواست دائر کی تھی کہ جے آئی ٹی کو آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ سے روکا جائے اور تصویر لیک ہونے کے معاملہ پر تحقیقات کروائی جائیں 14 جون سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے حسین نواز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں