سوشل میڈیا کو بند کرنے کا حکومتی خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا. فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو بند کرنےکا حکومتی خواب پورا نہیں ہوسکتا، تحریک انصاف حکومتی کارروائیوں کے خلاف آج اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے کافی متاثرلگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی طرح مقدمات قائم کرکے اپوزیشن کو دبایاجاسکتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو استعمال کر کے ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں