سوزی بچوں کا ساتھ چھوڑ گئ.

لاہورچڑیا گھر کےلیے بڑا صدمہ بچوں، بڑوں کا دل لبھانے والی واحد ہتھنی سوزی ہلاک ہوگئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوزی کی عمر 35سال تھی جبکہ اس نے اپنی طبعی عمر مکمل کرلی تھی ۔ہتھنی سوزی کو تین روز سے ٹانگوں میں تکلیف کی شکایت تھی جس کی وجہ سے وہ کھڑی نہیں ہوسکتی تھی۔

چڑیا گھر کے انتظامیہ نے بتایا ہےکہ سوزی کو اسی کی دہائی میں چڑیا گھر لایا گیا تھا ۔لاہور کے چڑیا گھر کی واحد ہتھنی بچوں کی تفریح کا بڑا ذریعہ تھی۔

یہ چڑیا گھر 1872ء سے 1923ء تک لاہور میونسپلٹی کے زیر انتظام رہا اور اس کے بعد 1962ء تک لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو اس کے انتظامات حوالے کیے گئے۔

صوبائی محکمہ امور حیوانات اور اس کے بعد سے اب تک یہ محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام چلایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں