سنگدل باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا

عارف والہ کے نواحی گاؤں میں باپ نے3 بیٹیوں کو قتل اور بیوی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا۔
ڈی ایس پی عارف والہ رانا فواد احمد کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کےباعث پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 سالہ مریم، 7 سالہ زمیرہ اور 11 سالہ زینب شامل ہے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ احمد یار کا 6 سال سے ذہنی توازن خراب ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد 40 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں