بول کو بولنے کی اجازت مل گئی

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سےبول ٹی وی اور پاک ٹی وی کے لائسنس کی منسوخی کا نوٹیفیکشن خارج کر دیا.
کل پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی اور پاک ٹی وی کو منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں پیمرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بول کے چئیرمین شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ کی سیکورٹی کلیئرنس نہیں جس کی بنا پر ان کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے. بول کی جانب سے پیمرا کے نوٹیفیکیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی. سندھ ہائی کورٹ نے درخوست کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کی جانب سے لائسنس کی منسوخی کو مسترد کر تے ہوئے بول کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں