سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کر دی

سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محکمہ اطلاعات کے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کردی ۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں گیارہ مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

دوسری طرف ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ کو18 مئی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں