سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تلخ کلامی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں تلخ کلامی ہوئی، خواجہ اظہار نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ یہ آپکا گھر اور ڈرائنگ روم نہیں ہے،آپ تمیز سے بات کریں، آپ خاموش ہوجائیں۔
خاموش رہنے کے لفظ پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ اور عہدے کا خیال رکھیں، اس دوران ایوان میں نو نو کے نعرے اور شور شرابا شروع ہوگیا۔
ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لے آئے.
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نثار کھوڑو نےوزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک بھی پیش کی .تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے لحاظہ وہ اب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں