سلامتی کونسل کشمیر میں اپنی قراردادوں پر عمل کروائے.وزیرآعظم نواز شریف


سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے. وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستانامریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے.
امریکہ سے امداد نہیں، تجارت کے خواہاں ہیں.
وزیر آعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے.
پاکستان دیگر ممالک کی ”سی پیک“ میں شمولیت کا خیرمقدم کرے گا.
حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی اور عام آدمی کی بہبود کو یقینی بنانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے
امید ہے نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی.
، پاکستان دیگر ممالک کی ”سی پیک“ میں شمولیت کا خیرمقدم کرے گا.
وزیرآعظم نے مزید کہابعض عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری قوم ہمارے ساتھ ہے .
سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، وہ مادر وطن کی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا مناسب کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں