سعودی عرب میں نوازشریف کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا.عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اپنی عزت نہیں کرتے دنیا ان کی عزت نہیں کرتی۔
چئیرمین پی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کی بات کی لیکن کشمیر پر بات نہیں کی.
دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے 70 ہزار لوگوں کی قربانی دی لیکن پاکستان کا کہی زکر نہیں کیا گیا.
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس پر بات کرنی چاہئے تھی.
جے آئی ٹی اوپن کرنے کے مطالبہ سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا فیصلہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں