ساحر لودھی کے پروگرام “عشق رمضان” کو پیمرا کا نوٹس

اسلام آباد: ‏ساحر لودھی کے پروگرام “عشق رمضان” میں قائدِاعظم پر الزام لگائے جانے اور غیر مُحتاط گفتگو پر ٹی وی ون کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری . نوٹس میں یہ موئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ مورخہ  28 مئی 2018 کو رمضان نشریات کے دوران ساحر لودھی نے قائد اعظم کو برِصغیر کی تقسیم کے دوران شہید ہونے والے افراد کی موت کا زمہ دار قرار دیا ۔ چینل کا یہ عمل پیمرا قوانین اور پیمرا الیکٹرانک میڈیا ظابطہ اخلاق کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ اظہارِ وجوہ نوٹس میں چینل انتظامیہ کو مقررہ تاریخ میں جواب جمع کروانے کا بھی کہا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں