زیارت: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

زیارت کے علاقے دیوانہ بابا کے قریب مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا.
آئی ایس پی آر کے مطا ق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے.

دہشت گردوں کے پاس موجود اسلحہ بھی سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے.
آئی ایس پی آر نے مرنے والے دہشت گردوں کی تصویریں جاری کر دی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے جیونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک نیوی کے دو اہلکار شہید ہوگئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں