ریا ض پیر زادہ نے بین اصوبائی روابط کی وزارت سے استعفی دے دیا.

نیوز اینڈ ویوز ویب سائٹ کی خبر کے مطابق ریاض پیرزادہ نے بین الصوبائی روابط کی وزارت سے استعفی دے دیا ہے ایک دن قبل نیوز اینڈ ویوز ویب سائٹ نے عندیا دیا تھا کہ ریاض پیر زادہ سمیت ن لیگ کے8 ایم این ایز اور 15 ایم پی ایز اپنے عہدوں استعفی دے سکتے ہیں.
ریاض پیرزادہ کا اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی وزارت میں مداخلت کی جاتی ہے، وزیراعظم نوازشریف سے وقت مانگا لیکن نہیں ملا، آج ان کا آخری دن ہے، استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرپشن میں ملوث ہیں۔
ریاض پیر زادہ کا کہنا ہے. کہ وہ خاندانی آدمی ہیں مزید توہین امیز رویہ برداشت نہیں کر سکتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں