رکن قومی اسمبلی اب جوتے پالش کریں گے.

پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے عوام میں مقبولیت کیلیے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے آبائی علاقے سنانواں میں جوتے پالش اور ریپئرنگ کا کھوکھا لگا لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان بھی مظفر گڑھ میں میرے مدمقابل الیکشن نہیں لڑ سکتے، جمشید دستی نے جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کو پیشکش کی کہ وہ ایک غریب کا جوتا پالش کریں، میں ان کے خلاف الیکشن لڑنا چھوڑ دوں گا۔ جمشید دستی نے علاقہ مکینوں کے جوتے خود پالش کر کے افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ جمشید دستی بطور ایم این اے بس ڈرائیونگ، کنڈیکٹری، سائیکل کی سواری، گدھا گاڑی اور چائے بنانے کا کام بھی پہلے کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں