روزہ اور اپ کی صحت

روزہ انسانی صحت کے لئے کتنا مفید ہے اگر ھمیں اس کی اہمیت کا اندازہ ھوجائے تو سب کی کوشش ہوگی کہ ایک روزہ بھی قضا نہ ھو۔
اگر ھم غور کریں تو یہ سب عبادات جہاں ایک طرف قرب الہی کا ذریعہ ہیں وہیں انسان کی جسمانی ، نفسیاتی ، ذہنی ، جذباتی ، معاشی ، معاشرتی اور روحانی بیماریوں اور مسائل کا آسان علاج اور انکا حل بھی تجویز کرتی ہیں ۔
دل کے وہ مریض جن کی علامات اب کنٹرول میں ھیں ، روزے رکھ سکتے ہیں لیکن کھانے پینے اور دوائیوں کی پابندی کے ساتھ ۔
گھر کے بنے ھوئے کھانے کھائیں لیکن کم مقدار میں ، آہستہ آہستہ اور چبا کر ۔ کبھی بھی جلدی میں اور پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں ۔ افطار اور سحری پارٹیز سے اجتناب کریں ۔
مسجد کبھی بھی تیزی سے نہ جائیں ، نماز کے لئے جانا ھو تو کھجور کے چار دانے اور پانی کے گھونٹ لے کر نماز کو چلے جائیں ، واپس آکر کھانا کھائیں ۔ پانی بہت تیزی سے نا پئیں ۔ تازہ پھلوں کے مشروبات جو گھر میں تیار کئے جاتے ہیں اگر اعتدال کے ساتھ استعمال کئے جائیں تو وہ صحت کے لئے بہت مفید ہیں ۔
دواؤن کی پابندی بہت ضروری ھے۔ اسپرین اور کلو پی ڈوگریل ھمیشہ کھانے کے بعد لیں ۔ کولیسٹرول کنٹرول کرنے کی دوا رات کے کھانے کے بعد لینی چاہئے ۔

ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں