روایتی حریف بھارت اور پاکستان ایک بار پھر مد مقابل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئ.
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا جسے بھارتی بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پراسانی سے پورا کر لیا .

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف رحیم اور تمیم اقبال نے 50،50 رنز جوڑے لیکن بھارتی باولرز کے سامنے بنگلہ دیشی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکی.بہونشور کمار ، جسپریت بھمرا اور کیدار جادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.
پہلی وکٹ کے نقصان پر ویرات کوھلی اور روہت شرما نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں اکتالیسویں اوور میں ہدف پورا کر دیا.

روہت شرما نے 123 اور کوہلی نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ھارت کو فائنل میں پہنچا دیا
18 جون اتوار کو سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں