رمضان المبارک کی آمد منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کی چاندی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے وہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے.
بازار وں میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں. ہر طرف مہنگائی نے ضرورت زندگی کی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی ہیں.
حکومت کی جانب سے بنائے گئے سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی فروخت عام ہے جبکہ ہر دکاندار نے دو قسم کی اشیاء رکھی ہوئی ہیں. ناقص آشیاء گورنمٹ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر جبکہ معیاری اشیا اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کی جاتی ہیں.
گورنمٹ کی جانب سے قائم کردہ منیٹرنگ سیل کی انتظامیہ بھی ان منافع خوروں کے ساتھ مل جاتی ہے جس کی بدولت خریداروں کو رمضان بازاروں سے بھی اشیاء مناسب دام پر نہیں ملتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں