رضا ربانی قابل احترام ہیں،جلد منا لیں گے.خواجہ سعد رفیق

حکومت نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو منانے کی کوشش تیز کردی ،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ نظام چلتا رہے گا ہم چیئرمین سینیٹ کو منالیں گے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مستعفی نہ ہونے کی درخواست کی ،جس پر رضا ربانی نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو ضرور استعفیٰ دے دوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے جعفر ایکسپریس کی استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ قابل احترام ہیں انہیں جلد منالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کو پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوالات کا جواب ضرور دینا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں