رشوت کی پیشکش کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ، ٹریفک وارڑن نے نئی مثال قائم کردی

(محمد اسد سلیم):ضلع خوشاب میں شہری کو ٹریفک وارڈن کو رشوت کی پیشکیش کرنا مہنگا پڑگیا۔ خوشاب میں ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہری کو روکا تو شہری نے ٹریفک وارڈن کو رشوت کی پیشکش کردی جس پر ٹریفک واڑڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے نہ صرف شہری کا چالان کا ٹا چالان کاٹا بلکہ چالان پہ یہ بھی لکھ ڈالا کے شہری نے باقائدہ 100 روپے رشوت کی پیشکش کی ہے اور مجھے گناہ کہ جانب راغب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ ٹریفک وارڈن نے شہری کی نصیحت کے لئے چالان پر قرآن مجید کی بھی لکھ ڈالی”رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں ”

تفصیلات کے مطابق شہری شہادت علی کو ۱۰۰۰ ہزار روپے کا جرمانہ ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں