راو تحسین نے اپنی برطرفی اور انضباطی کاروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:نیوز لیکس کے معاملے پر برطرف کیے جانے والے راو تحسین نے اپنی برطرفی اور اپنے خلاف کی گئی انضباطی کاروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے.
راو تحسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیوز لیکس کے معاملے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا ان کے خلاف انضباطی کارروائی غلط کی گئی . نیوز لیکس معاملہ ان پر تھونپا گیا ہے. انکوائری رپورٹ دیکھنا ان کا حق ہے لیکن انکوائری رپورٹ دیکھائے بغیر ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی. درخواست میں انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں