راولپنڈی:چیف ٹریفک افیسر اور ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف مقدمے کا حکم

راولپنڈی عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر شاہد یوسف اور ڈی ایس پی ٹریفک سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف مُقدمہ درج کرنے کا حکم دی دیا
راولپنڈی ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ساجدہ احمد چوہدری نے ملک آصف سابقہ ایس ایچ او ویسٹریج کی درخواست پر چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حُکم جاری کردیا
چند دن پہلے سی ٹی او نے اپنے جونئیر وارڈن فیض کی بد تمیزی اور غفلت لاپرواہی پر پردہ ڈالتے ہوئے ایس ایچ او ویسٹریج کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا
ملک آصف کے خلاف جونیئر وارڈن کی مُدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں فیض نے ہڈی ٹوٹنے کا میڈیکل بھی کرایا تھا جو بعد ازاں رزلٹ نہ آیا
ملک آصف کے خلاف مقدمہ کے بعد سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے ایس ایچ او ویسٹریج کو اپنی سیٹ سے ہٹا دیا تھا
ملک آصف نے بعد ازاں عدالت سے رجُوع کیا جس پر سی ٹی او شاہد یوسف ڈی ایس پی ٹریفک تیمور خان اور چار دیگر وارڈنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حُکم جاری ہُوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں