رانا ثنااللہ نے نواز شریف کو خلفا راشدین سے تشبیہہ دے دی

نیوز ویوز(لاہور): شخصیت پرستی پاکستان میں کوئی نہیں بات نہیں مگر کئی حکومتی اراکین اور وزرا خوشامد میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور کئی دفعہ ایسی ایسی باتیں کر جاتے ہیں کہ عوام نعوذ باللہ پڑھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ سنیٹر نہال ہاشمی کے نا گفتہ بہ بیان کی باز گشت ابھی ایوانوں اور عدالتوں میں گونج ہی رہی ہے کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے خوشامد کی ایک نئی جہت متعارف کرواتے ہوئے نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو خلفا راشدین کا اتباع قرار دے دیا۔ رانا ثنا اللہ کے بیان کو سن کرموقع پر موجود سننے والے صحافیوں کے کانوں  میں سے بھی ایک بار دھواں نکل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں