رافیل نڈال دسویں مرتبہ بارسلونا اوپن کے چمپئن بن گئے.

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل دسویں بار بارسلونا اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انہوں نے فائنل میں ڈومینک تھیم کو شکست دے کر یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔

اسپین میں کھیلےگئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ آسٹریا کے ڈومینیک تھیم سے تھا، انہوں نے چھ، چار اور چھ ایک سے ڈومینیک کو شکست دی، یہ مقابلہ نوے منٹ تک جاری رہا۔

ڈومینیک تھیم نے گزشتہ برس ارجنٹینا اوپن میں رافیل نڈال کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں