دی ایجوکیشنسٹ کُل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کی اختتامی تقریب.

لاہور (سٹاف رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور دی ایجوکیشنسٹ کے زیر اہتمام الرازی ہال میں دی ایجوکیشنسٹ کُل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد الرازی ہال میںہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر ارشد علی، ڈائریکٹر نیب لاہور میجر(ر) غلام رسول، چیف ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور اورسینکٹروں طلبائو طالبات نے شرکت کی۔
خطاب کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے کہا کہ طلبہ و طالبات کے مابین ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد قومی سطح پر منعقد کروانا نہایت خوش آئند ہے میری دلچسپی کے اظہارپر یہ مقابلہ جات پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوئے جس میںملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کا آنا اس مقابلے کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایگزیکٹوڈائریکٹر HEC ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ہم نصابی مقابلہ جات میں سکول کے طلباء کایونیورسٹی میں آکر شمولیت کرنا ایک خوش آئند امر ہے اور ان کے لئے حوصلہ افزائی بھی ہے ۔
HECنے پنجاب میں 282پراجیکٹ60بلین مالیت سے مکمل کیے اور مزید کئی یونیورسٹیوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔یونیورسٹی سطح کے مقابلوںمیں پنجاب یونیورسٹی نے ٹیم ٹرافی و ایک لاکھ نقد انعام جیتا، یونیورسٹی وٹرنیری اینڈ اینیمل سانئسز نے رنر ز اپ ٹرافی و 50ہزار نقد انعام جبکہ سکولوں کے مقابلوں میں دی پنجاب سکول ٹائون شپ نے ٹیم ٹرافی و ایک لاکھ نقد انعام اور دانش سکول گرلز میاں والی اور دانش سکول گرلز رحیم یار خان نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن و رنرز اپ ٹرافی جیتی ۔دانش سکولوںنے مجموعی طور پر 7اول نعام اور کل 12انعامات جیت کر سب کے دل جیت لیے جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کی اور فاتح طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبا کیلئے بلترتیب 5ہزار ، 3ہزار اور ایک ہزار نقد انعامات کابھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں