دہشتگردی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں .آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں