دھماکوں میں 22 افراد کی ہلاکت ۔۔۔ مبینہ خود کش حملہ آورکے والد اور بھائی گرفتار

لندن ۔برطانیہ نے مانچسٹر دھماکوں کی تحقیقات میں پیش رفت کرتے ہوئے عسکری نیٹ ورک کے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم تفتیش کے حوالے سے کچھ مواد امریکی میڈیا میں شائع ہونے پر لندن اور واشنگٹن میں حالات کشدہ ہوگئے ہیںفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر دھماکوں میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں مانچسٹر میں ہونے والے بم دھماکوں کے مبینہ خود کش حملہ آور سلمان عابدی کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا تھامبینہ خود کش بمبار کے خاندانی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خفیہ اداروں نے سلمان کے چھوٹے بھائی ہاشم عابدی کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے بڑے بھائی کی طرح برطانیہ میں پیدا ہوئے انھوں نے بتایا تھا کہ سلمان عابدی مانچسٹر میں حملے سے 4 روز قبل برطانیہ آیا تھاتاہم برطانوی حکام نے امریکی ہم منصب عہدیداروں کو دھماکے کے حوالے سے فراہم کی گئیں تفصیلات میڈیا میں لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں