دنیا دہشتگردوں کی مدد کرنے والے ممالک کی فنڈنگ بند کرے.بھارتی وزیراعظم کا انٹرنیشنل فورم سے خطاب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کو اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی بحث سے باہر نکلنا چاہیے۔
روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم کا کہناتھاکہ دنیا میں کچھ ملک دہشت گردوں کو اسلحہ اور کرنسی فراہم کرتے ہیں، ان کی فنڈنگ بند کرنی چاہیے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے میں عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی میں مدد دینے والے ملکوں کی فنڈنگ اور انھیں اسلحے کی ترسیل بند کر دی جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گرد خود اسلحہ نہیں بناتے، نہ نوٹ چھاپتے ہیں، انہیں یہ اسلحہ اور کرنسی کچھ ملک فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں