دس ارب کے بعد پیسے بڑھانے کی پیشکش بھی کی گئی.عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10ارب تو ابتدائی پیشکش تھی رقم بڑھانے کی آفربھی کی گئی تھی۔

تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور اس حوالے سے تمام تیاریاں بھی کرلی گئیں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رات گئے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچے اور آج ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر رہنماء بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز پر چپ رہنے کیلئے 10ارب کی جو پیش کش کی گئی تھی وہ ابتدائی آفر تھی، یہ لوگ تو 10ارب کے بعد بھی پیسے دینا چاہتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں