درباری جے آئی ٹی کے بعد سپریم کورٹ پر حملہ آور ہیں.صمصام علی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کے درباریوں کی جے آئی ٹی پر مسلسل حملوں کے بعدسپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف زہراگلنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کرپشن کی تحقیقات ہونے پروزیراعظم کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے ،اب وقت آ گیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کاکڑااحتساب کیاجائے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ جے آئی ٹی بننے پر وزیراعظم اور ان کے درباریوں نے مٹھائیاں بانٹی تھیں اور بڑے بڑے بول بولے جارہے تھے کہ وزیراعظم کے خلاف کیس میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور وزیراعظم بچ گئے ہیں اور جیسے ہی جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کیااور شریف فیملی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیاتو انہی درباریوں کی نظر میں جے آئی ٹی بُری بن گئی اور (ن) لیگ کے تمام درباریوں نے جے آئی ٹی پر سخت لفظوں کے نشتر چلانے شروع کردیئے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ پانامہ کیس کی انکوائری کے بعد کرپٹ عناصر کاچہرہ بے نقاب ہوگا اوران سے غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس حاصل کی جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا، پورے ملک میں وزیراعظم کی کرپشن کے چرچے عام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں