دبئی ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں نے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرےاور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے روز کے اختتام پر 90 اوورز میں 3 وکٹوں پر254رنز بنائے تھے۔ گرین کیپس کے خلاف سیریز میں 0-1کی برتری رکھنے والے کپتان چندی مل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 63 کے اسکور پر گری جب کشال سلوا 27رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے ۔دوسری وکٹ پر کرونارتنے نے سماراوکراما کے ساتھ مل کر 68رنز جوڑے ،131 کے مجموعی اسکور پر سماراوکراما کو محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی وہ ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 38رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ڈے نائٹ میچ میں چائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی گر گئی، یاسر شاہ نے مینڈس کو ایک کے انفرادی اسکور پر اسد شفیق کی مدد سے قابو کیا تو لنکن ٹیم کے 3 کھلاڑی 136 پر پویلین لوٹ چکے تھے۔چوتھی وکٹ پر کرونارتنے کا ساتھ دینے کے لئےکپتان چندی مل میدان میں اترے ،اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے پاکستانی بائولنگ لائن کو کوئی وکٹ دینے سے انکار کردیا اور گرائونڈ میں کئی خوبصورت اسٹروک کھیلے۔اس دوران کرونارتنے نے سنچری 198 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے مکمل کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی ساتویں سنچری ہے جبکہ وہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 93رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔سرفراز احمد سری لنکن بیٹنگ لائن اپ میں دراڑ ڈالنے کے لئے 6باولرز آزمائے جن میں سے یاسر شاہ 90رنز کے عوض 2 جبکہ محمد عامر 59رنز دے کر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ سنچری میکر کرونارتنے وہاب ریاض، محمد عباس، حارث سہیل اور اسد شفیق کی گیندوں کو کامیابی کھیلنے میں کامیاب رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں