خیبر ایجنسی پاک فوج کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

خیبرایجنسی :آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج نے خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بیشتر دہشت گرد ہلاک اور کئی فرار ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ،افغانستان کے صوبہ ننگرہارسے پاکستانی حدود خیبرایجنسی میں داخل ہونے والے دہشت گردوں پر بمباری کی گئی ،جس سے بیشتر دہشت گردوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن ردالفساد کے دوران زخمی اوربچ جانے والے دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف فضائی کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں