خانیوال پولیس کی بڑی کامیابی،جہانیاں میں سرگرم ہتھوڑا گروپ گرفتار

نیوز ویوز (خانیوال – وقار احمد):: ڈی پی او زاہد نواز مروت کی جہانیاں میں پریس کانفرنس. جہانیاں میں سرگرم ہتھوڑا گروپ کو 10 دن کے مختصر دورانیے میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او زاہد نواز مروت
جہانیاں میں 15/10/2017 کو ہتھوڑا گروپ نے ایک شخص کو سوتے ہوئے سر میں ضرب لگا کر قتل کر دیا تھا۔اس واردات سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔خانیوال: پولیس کیلئے یہ واردات ٹریس کرنا اور ملزمان کو گرفتار کرنا ایک چیلنج بن گیا تھا۔
ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ۔خانیوال: ٹیم نے شب و روز محنت اور جدید سائنسی مہارتوں کو استعمال کرتے ہو ئے ملزمان کو 10 دن کے مختصر دورانیے میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان سے آلہ قتل،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے محض منشیات خریدنے کی خاطر پیسوں کیلئے قتل کیا۔
ڈی پی او زاہد نواز مروت نے تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں