خالد لطیف کا کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں خالد لطیف کا کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا،،،،خالد لطیف کے وکلا نے دوسرے روز بھی ٹربیونل کی کاروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا ،،،،پی سی بی لیگل ٹیم نے خالدلطیف کے کٹ بیگ سے بکیز کی گرپس والے بیٹس کی تصاویر بھی پیش کی گئیں .

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک ٹربیونل کے سربراہ کا فیصلہ نہیں ہوتااس وقت تک بائیکاٹ جاری رہے گا،،
پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ کاروائی آئین کے مطابق جاری ہے اور اس ہفتے کے آخر تک فیصلہ ہونے کا امکان ہے ،،،
ادھر شاہ زیب حسن نے پی سی بی کے شواہد پر 78 صفحات پر مشتمل جواب ٹربیونل میں جمع کروادیا جس پرپی سی بی یکم جون کو جواب در جواب جمع کروائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں