حیرت کی بات ہے شہباز شریف اپنے بھتیجے کی تصویر کو اپنے خاندان پر حملہ سمجھتے ہیں. آصف علی زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ پر جانبداری اور امتیازی سلوک کے الزامات لگائے ہیں.
شہباز شریف کو اپنے الزامات واپس لے کر معافی مانگنی چاہیے.
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ پر جانبداری اور امتیازی سلوک کے الزامات لگائے جو
شہباز شریف کا غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز رویہ ناقابل قبول ہیں ہم ان تمام الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہبازشریف اپنے بیان پر معافی مانگیں اور اشتعال انگیز بیان واپس لیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ شہبازشریف اپنے بھتیجے حسین نواز کی تصویر کو سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں لیکن ہم احتساب سے بچنے کے لئے قانونی تحقیقات اور عدالتی طریقہ کار پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں دیں گے وکلا اور صحافی برادری بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے ہماری جماعت کے بانی شہید ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی پر بندوق تان لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں