حکومت کو دہشتگرد قرار دینے پر قوم جسٹس عظمت سعید کے شکر گزار ہیں. شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو دہشت گرد مافیا قرار دینے پر قوم جسٹس شیخ عظمت سعید کو سلام پیش کرتی ہے۔ جسٹس عظمت نے عوام کے دل کی بات کہہ دی۔ اداروں ،عدلیہ اور حکومت میں شدید تناوٴ اور کشیدگی پیدا ہوچکی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ حکومت سسلی مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے۔ حکومت جب بے وقوف ہوتی ہے تو اسی طرح کی باتیں کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں