حکومت فوری طور پر ڈان لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائے.عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے ڈان لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوز لیکس پاک فوج کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈان لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائے.

اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا اس سے پہلے کہنا تھاکہ وفاقی حکومت حقائق پر پردہ پوشی سے گریز کرے، جاننا چاہیں گے کہ طارق فاطمی وغیرہ نے افواج پاکستان کو بدنام کرنے میں کیا کردار ادا کیا۔

نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا وزیر اعظم، ان کی صاحبزادی اور فواد حسن فواد سے تحقیقات کی گئیں یا نہیں، کمیشن کی جانب سے جمع کئے گئے شواہد اور تحقیقات سے آگاہی کے بغیر قوم مطمئن نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں