حسین نواز 30 مئ کو پھر طلب

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جب کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزاد ے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج پیش ہونےکی ہدایت کی تھی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے تقریباً دو گھنٹے تک حسین نواز سے پوچھ گچھ کی اور انہیں سوالنامہ بھی فراہم کیا۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز سے سوالنامے کے تفصیلی جوابات طلب کرتے ہوئے انہیں 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں