حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی

اسلام آْباد ؛ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ زرائع کے مطابق 27 مئی کو حسین نواز کو 28 مئی کو 11 بجے پاناما کیس میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ۔ حسین نواز 10 بج کر 50 منٹ پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ۔ جے آئی ٹی کے دو ممبران ایک گھنٹہ بعد اجلاس میں شریک ہوئے ۔ حسین نواز سے جوڈیشل کمیشن کی تفشیش 35 منٹ تک جاری رہی ۔ جے آئی ٹی کرمنل پروسیجر کوڈ،تفشیش کے دائرہ کار پر بات کرتی رہی ۔
زرائع کے مطابق جے آئی ٹی ممبران تفشیش کے لئے تیار ہی نہیں تھے ۔ حسین نواز کے وکیلوں جوڈیشل کمیشن کے سامنے جانے سے روک دیا گیا ۔ حسین نواز کے اسرار کے باوجود وکلا کو اندد آنے کی اجازت نہ دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں