حسین نواز کی تصویر لیک کےمعاملے پرسپریم کورٹ آج فیصلہ سنائےگی۔

نیوز ویوز (اسلام آباد): جہاں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور وہاں حسین نواز کی لیک تصویر کو لے کر بھی سپریم کورٹ میں سماعت جاری تھی ۔حسین نواز کی تصویر لیک کا معاملہ پرسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس شیخ عظت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ہے جس نے 14 جون کوکیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔

حسین نواز نے معاملے کی چھان بین کے لئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی ، تاہم جے آئی ٹی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں